ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسان سَنت بابا رام سنگھ نے خود کو ماری گولی

کسان سَنت بابا رام سنگھ نے خود کو ماری گولی

Thu, 17 Dec 2020 12:21:36    S.O. News Service

نئی دہلی،17؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سنگھو بارڈر پر کسانوں کے دھرنے میں شامل سَنت بابا رام سنگھ نے خود کو گولی مار لی ہے جس کے سبب ان کی موت واقع ہو گئی-آج تک‘ کی خبر کے مطابق ان کا ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے- سَنت بابا رام سنگھ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ کسان تھے اور ہریانہ ایس جی پی سی کے لیڈر تھے-خودکشی نوٹ میں انہوں نے لکھا ہے ”ہماری موت دراصل مودی کے مظالم پر خاموش احتجاج ہے“ مودی حکومت اگر اپنے اڑیل رویے سے باز نہیں آتی ہیں تو ہماری قربانیاں جاری رہیں گی -


Share: